کراچی میں راشدمنہاس روڈ پر واقع آر جے مال میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ عدالت نے آتشزدگی کے کیس میں 5 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے سامنے پانچوں ملزمان کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کا نام مقدمے سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے تفتیشی افسرسےآئندہ سماعت پرپیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

ہفتہ 25 نومبر کو کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، واقعے کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانےمیں درج کیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ عمارت میں آگ بجھانے کے آلات اور ایمرجنسی اخراج کا راستہ موجود نہیں، اور عمارت چاروں جانب سے بند ہے، ہوا کے اخراج کا راستہ بند کئے جانے کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔

Written By ویب ڈیسک

ٹائمز آف کراچی کے ویب ڈیسک ذریعے مختلف موضوعات پر خبریں شائع کی جاتی ہیں۔ جو سیاست، معاشرے، ثقافت اور تفریح ​​سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔