پاکستان کے معروف اداکار خاقان شاہنواز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کراچی میں فلٹر کے پانی سے نہاتے ہیں اور اسکی وجہ کراچی کے گندے پانی کو قرار دیتے ہیں۔

اداکار خاقان شاہنواز نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اداکاری سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ شو میں خاقان شاہنواز سے کراچی اور انکے آبائی علاقے سیالکوٹ کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔

خاقان شاہنواز نےآبائی علاقے سیالکوٹ اور کراچی کی آب و ہوا کے بارے میں کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ سیالکوٹ کا زمینی پانی بہت اچھا ہے جس سے ان کی جلد اور بال اور اچھے ہوجاتے ہیں۔

اسی کے ساتھ ہی انہوں نے کراچی کے پانی کے حوالے سے کہا کہ کراچی کا پانی گندا ہے، جلد اور بال خراب ہوتے ہیں اسی لیے وہ کراچی میں فلٹر کے پانی سے نہاتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ لاہور کا پانی کراچی سے بہتر ہے لیکن سیالکوٹ کے مقابلے میں لاہور کا پانی بھی اچھا نہیں ہے۔  

واضح رہے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں خاقان شاہنواز اپنی خوبصورت آنکھوں اور جلد کی وجہ سے کافی مشہور ہیں جس حوالے سے مختلف پروگرامز میں ان کی جلد کی خوبصورتی کے حوالے سے بھی پوچھا جاتا ہے۔

Written By ویب ڈیسک

ٹائمز آف کراچی کے ویب ڈیسک ذریعے مختلف موضوعات پر خبریں شائع کی جاتی ہیں۔ جو سیاست، معاشرے، ثقافت اور تفریح ​​سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔