پاکستان کے نامور اور بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ عروج آفتاب کو رواں سال بھی گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ عروج آفتاب کو دو زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔

اس سال کے گریمی ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان جمعے کی شب کیا گیا اور نامزد ہونے والوں میں عروج آفتاب کا نام بھی شامل ہے۔ عروج آفتاب نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Arooj Aftab (@aroojaftab)

گلوکارہ کو’بیسٹ الٹرنیٹو جاز البم‘ کی کیٹگری میں ان کے البم ’لو ان ایگزائل‘ کے لیے جبکہ ’بیسٹ کولیبریٹو میوزک پرفارمنس‘ کی کیٹگری میں ان کے گانے ’شیڈو فورسز‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عروج آفتاب بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ پاکستانی گلوکارہ، میوزک کمپوزر اور پروڈیوسر ہیں جو کہ امریکا میں مقیم ہیں۔

گلوکارہ اس سے پہلے ایک بار دنیائے موسیقی کا یہ اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ اپنے نام کرچُکی ہیں، اُنہوں نے  اپنے مشہور گانے’محبت‘ کے لیے یہ ایوارڈ جیتا تھا۔

Written By ویب ڈیسک

ٹائمز آف کراچی کے ویب ڈیسک ذریعے مختلف موضوعات پر خبریں شائع کی جاتی ہیں۔ جو سیاست، معاشرے، ثقافت اور تفریح ​​سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔