پاکستانی فلیم ’ان فلیمز‘ نے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کینیڈا میں بہترین فیچر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ فلم پروڈیوسر نے ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

کینیڈا میں ہونے والے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول (آئی ایس اے ایف ایف) میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے پاکستانی سنیما کی عالمی پر نمائندگی کی ہے۔

فلم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ضرار خان اور محمد علی ہاشمی نے خوشی کا اظہار کرتےہوئے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے بہترین فیچر کا ایوارڈ حاصل جیتا ہے، اس شاندار اعزاز کے لیے آئی ایس اے ایف ایف کا شکریہ۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس ایوارڈ کی بہت زیادہ اہمیت ہے، ہم کینیڈا اور پوری دنیا میں جنوبی ایشیائی فلم میکنگ کمیونٹی کا حصہ بننے پر بہت شکر گزار ہیں، یہ ایوارڈ ہماری پوری ٹیم کے لیے ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by In Flames (@inflamesmovie)

’ان فلیمز‘ کی کہانی ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے جو گھر کے مرد سرپرست کی موت کے بعد زندگی کو آگے بڑھانے کے دوران مشکلات اور مسائل کا سامنا کرتی ہیں۔

فلم میں کوئی بھی گلیمر یا گانا موجود نہیں، اس کی کہانی انتہائی سادہ مگر آرٹ سے بھرپور رکھی گئی ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے ساتھ جڑے رہنے پر مجبور کرتی ہے۔

فلم کی کہانی ضرار خان نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں، فلم کی مکمل شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور اس کی کاسٹ میں شامل زیادہ اداکار بھی سندھ سے تعلق رکھتے ہیں۔

فلم کی مرکزی اداکارہ بختاور مظہر پلیجو ہیں جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر اور سابق وزیر ثقافت سندھ سسی پلیجو کی بہن ہیں۔

Written By ویب ڈیسک

ٹائمز آف کراچی کے ویب ڈیسک ذریعے مختلف موضوعات پر خبریں شائع کی جاتی ہیں۔ جو سیاست، معاشرے، ثقافت اور تفریح ​​سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔