خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 110 سالہ عبد الحنان اور 55 سالہ دلبر کے درمیان ہونے والی شادی کی دھوم مچی ہوئی تھی لیکن 4 روز بعد ہی علیحدگی ہوگئی۔

عبدالحنان سواتی نے چند روز پہلے ہی 55 سالہ دلبر بی بی سے چوتھی شادی کی تھی۔ جوڑے کا نکاح مقامی مسجد میں ہوا تھا جس میں حق مہر5 ہزار روپے طے پایا تھا۔ ان کے نکاح کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ جوڑے نے ولیمہ بڑے شاندار طریقے سے منایا ہے جس میں رشتہ داروں نے بھی شرکت کی تھی۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کے 4 روز بعد ہی عبدالحنان کی اہلیہ دلبر کے بیٹے انھیں اپنے ساتھ واپس لے گئے، یہی نہیں دلبر کے گھر  والوں کی جانب سے نکاح کے جعلی ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ شنکیاری میں خاتون کے بھانجے عبداللہ نے درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے خالہ دلبر جان ذہنی مریضہ ہیں جس کے شواہد موجود ہیں۔

درخواست گزار عبداللہ کے مطابق عبد الحنا ن اور دلبر  بی بی کا نکاح جعل سازی سے ہوا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متعلقہ کیس خلع کا کیس ہے جو عدالت سے ہی ہو سکتی ہے۔

Written By ویب ڈیسک

ٹائمز آف کراچی کے ویب ڈیسک ذریعے مختلف موضوعات پر خبریں شائع کی جاتی ہیں۔ جو سیاست، معاشرے، ثقافت اور تفریح ​​سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔