پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 110 سالہ بزرگ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ عبد الحنان سواتی نے 55 سالہ خاتون سے نکاح کرلیا۔

جیو نیوز کے مطابق 110 سالہ بابا عبد الحنان سواتی مانسہرہ کے گراتھلی جیوری کے رہائشی ہیں جنہوں نے 55 سالہ دلدار بی بی سے چوتھی مرتبہ نکاح کیا ہے۔

عبدالحنان کے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 70 سال ہے جب کہ عبدالحنان کے خاندان میں مجموعی طور پر 84 افراد شامل ہیں جن میں 6 بیٹے ، 6 بیٹیاں اور متعدد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔

عبد الحنان کے نکاح کی تقریب مقامی مسجد میں ہوئی   جس میں حق مہر 5 ہزار روپے طے پایا، عبد الحنان کی شادی اورولیمے میں بچوں اوررشتہ داروں نے بھرپور شرکت کی۔

Written By ویب ڈیسک

ٹائمز آف کراچی کے ویب ڈیسک ذریعے مختلف موضوعات پر خبریں شائع کی جاتی ہیں۔ جو سیاست، معاشرے، ثقافت اور تفریح ​​سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔