دین اسلام کی خاطر شوبز اور اداکاری کو خیر باد کہنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان کے گھر چند روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے  سیّد طارق جمیل رکھ دیا ہے۔

حال ہی میں انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ثنا خان نے مداحوں کو بیٹے کی ولادت کی اطلاع دی تھی اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام سید طارق جمیل رکھا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ثنا خان نے اکتوبر 2020 میں شوبز چھوڑ کر سورت سے تعلق رکھنے والے تاجر مولانا انس صیاد سے شادی کی۔ دونوں نے 5 جولائی کو سورت میں پہلے بچے کا استقبال کیا۔ دونوں نے بچے کا نام سید طارق جمیل رکھا ہے۔

ثناء خان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کہا جاتا ہے نام کا انسان پر بہت اثر ہوتا ہے۔ اس لیے، ہم ایک ایسا نام چاہتے تھے جو تقویٰ، نرمی، دیکھ بھال اور ایمانداری کی علامت ہو۔ جمیل کا مطلب ہے خوبصورتی، اور طارق کا مطلب ہے خوشگوار۔

زچگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کے بہترین احساسات میں سے ایک ہے اور ایک ہی وقت میں ناقابل بیان ہے۔ دنیا میں نئی زندگی لانا ناقابل تصور ہے۔ مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ وہ میرا بچہ ہے۔ ایسا لگتا ہے میں کسی اور کے بچے سے ملنے آئی ہوں۔

Written By ویب ڈیسک

ٹائمز آف کراچی کے ویب ڈیسک ذریعے مختلف موضوعات پر خبریں شائع کی جاتی ہیں۔ جو سیاست، معاشرے، ثقافت اور تفریح ​​سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔